اے این پی پشاور سٹی سمیت تین حلقوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری

پیر 18 فروری 2019 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن نے پشاور سٹی سمیت ضلع ٹانک اور لوئر کوہستان کی ضلعی تنظیموں کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ،اس امر کا اعلان باچا خان مرکز میں ٹانک ، پشاور سٹی اور لوئر کوہستان کی الیکشن کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک نے کی جبکہ دیگر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے،تمام الیکشن کمیٹیوں کی مشاورت سے ٹانک میں ضلعی تنظیم کیلئے الیکشن 27مارچ کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اس کیلئے 23اور 24مارچ کو درخواتیں جمع کرائی جا سکیں گی، امیدوار اپنی درخواستیں25مارچ کو واپس لے سکتے ہیں،اسی طرح لوئر کوہستان کی تنظیم کیلئے خواہشمند امیدوار 20اور21مارچ تک درخواستیں جمع کرائیں گے جبکہ درخواست واپسی کیلئی22مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی الیکشن24مارچ کو ہو گا، پشاور سٹی کے ضلعی انتخابات18مارچ کو دوپہر 2بجے باچا خان مرکز میں ہونگے، درخواستیں14اور15فروری تک جمع کرائی جائیں گی جبکہ امیدوار اپنی درخواستیں 16مارچ کو واپس لے سکتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں