پشاور،صوبے کے صنعتوں کو جدید معیار پر لانے کے لئے صوبائی حکومت سنجیدہ کو ششیں کر رہی ہے ،عبدالکریم

پیر 18 فروری 2019 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) صوبے کے صنعتوں کو جدید معیار پر لانے کے لئے صوبائی حکومت سنجیدہ کو ششیں کر رہی ہے جس کی بدولت صوبے میں تجارتی سر گرمیوں کو فروغ ملے گا ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے پشاور میں صنعت اور تجارت سے وابستہ صوبائی اور وفاقی اداروںکیساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

معاون خصوصی کو مختلف محکموں نے صنعتی اور تجارتی ترقی کے حوالے سے خصوصی بریفننگ دی اور آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا اس موقع پر معاون خصوصی نے زور دے کر کہا تمام صنعتی ادارے مارکیٹنگ کے شعبہ کو موئثر بنائے اور وسطی ایشیاء اور افغانستان کے مارکیٹ تک رسائی کے لئے کو شیش کریں ۔

(جاری ہے)

صوبے کے خام مال سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا وقت ہے جس سے روز گار کے مواقع بڑھینگے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کار کا فی دلچسپی لے رہی ہے اور صوبائی حکومت ان کو ہر ممکن سہولت دینے کے لئے کوشاں ہے نئے ضم شدہ اضلاع معدنیات سے مالامال ہے ضرورت اس بات کی ہے ان سے فائدہ اٹھانے چاہئیے۔

انہوں نے بعض اداروں پر زور دیا کہ صوبے میںبہتر تعلیم و تربیت پرتوجہ دیا جائے آخر میں معاون خصوصی نے صوبے کے برآمدات کو بڑھانے اور اس میں درپیش مسائل پر غور کرنے کے لئے آئندہ اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں صنعتی ترقی کے کئی مواقع ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے ملک کے برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرسکے گے جس کی بدولت صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہو نگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں