شعبہ چشم خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آربٹ اور آکلوپلاسٹی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 22 فروری 2019 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ چشم نے پاکستان سوسائٹی برائے چشم کے تعاون سیسالانہ کانفرنس برائے چشمکا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کو خیبر کانفرنس برائے چشم 2019 کا نام دیا گیا۔ پہلی قومی کانفرنس برائے آربٹ اور آکلوپلاسٹی اس کانفرنس کا حصہ ہے۔ آربٹ اور آکلوپلاسٹی علمِ چشم کا ایک بنیادی حصہ ہے جو کہ پلکوں اورآربٹ (مدار)کے امرض سے وابسطہ ہے۔

شعبہ چشم ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال ملک بھر کے چند شعبوں میں سے ایک ہے جو آربٹ اور آکلو پلاسٹی کی ٹریننگ کرانے کے لئے منظور شدہ ہے اور پورے پاکستان میں ان کے صرف 3سپر وائیزر ہیں جن میں سے ایک پروفیسرڈاکٹر ابرار حسین ہیں جن کا تعلق خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین شعبہ چشم خیبر ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ابرارحسین سالانہ تقریبا150ایسے مریضوں کی جراحی کرتے ہیں۔

اس بیماری سے متاثرہ کئی مریض خیبر ٹیچنگ ہسپتال آتے ہیں جہاں اس بیماری کے لئے طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اورسالانہ تقریبا 100ایسے مریض دوسرے ہسپتالوں سے ریفر ہوتے ہیں۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال آربٹ اور آکلو پلاسٹی سے متعلق سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں 22فروری بروز جمعہ شعبہ چشم ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں براہ راست سرجری کی گئی جس میں مریض کو ٹوسس کی بیماری ہے جسکی وجہ سے اوپر کی پلکیں جھک جاتی ہیں۔

جو کہ آنکھ کے کام کرنے میں دشواری پیدا کرتی ہے اور بدنما دیکھائی دیتی ہے۔ اس بیماری سے نجات پانے کے لئے صحیح طریقہ لیویٹر ری سیکشن کی جراحی ہے۔ آئیر لینڈ سے تعلق والی پاکستانی کنسلٹنٹ اور آکلوپلاسٹی سرجن ڈاکٹر رضوانہ نے یہ جراحی انجام دی ہیں۔اس ورکشاپ کا مقصد پوسٹ گریجویٹ اور انڈگریجویٹ ڈاکٹروں کی مہارت کو مزید مستحکم اور اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں