مردان پولیس کی جانب سے تبدیل ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

جمعہ 19 اپریل 2019 14:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ضلع مردان سے تبدیل ہونے والے ایس پی گل نواز خان، ڈی ایس پی محمد اعجاز اور ڈی ایس پی لیگل محمد شفیق کے اعزاز میں گذشتہ روزپولیس کلب پولیس لائن میں الوداعی عشایئے کا اہتمام کیا گیاجس میں ڈی آئی جی محمد علی خان ،ڈی پی او سجاد خان، ایس پی آپریشن مشتاق احمد،ایس پی انوسٹی گیشن آیاز خان کے علاوہ دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی مردان محمد علی خان اورڈی پی او سجاد خان نے تبدیل ہونے والے پولیس افسران کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع مردان کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ تبدیل ہونے والے پولیس افسران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی اور ڈی پی او مردان کی سربراہی میں مردان پولیس کا دورانیہ ملازمت ہمارے لئے باعث فخر ہے ،مردان پولیس اور عوام کے ایثار و محبت ہمیشہ ہمارے لیے یادگار رہیںگے۔ڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے تبدیل ہونے والے پولیس افسران کو اعزازی شیلڈز اور تحائف پیش کر کے ان کو نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں