پشاور ،انسداد پولیو مہم کے دوران افواہیں پھیلانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

منگل 23 اپریل 2019 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران افواہیں پھیلانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران افواہیں پھیلانے اور سوشل میڈیا پر ٹھیک بچوں کی ویڈیو پھیلانے والے ملزم نذر محمد کو عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے ملزم کا ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،گرفتار ملزم نذر محمد محکمہ سوئی گیس میں کنٹریکٹ ملازم ہے ،ملزم نے گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ٹھیک بچوں کی ویڈیو بنائی تھی جس میں انہیں بیمار اور بے ہوش ظاہر کیا گیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں