پولیوری ایکشن سے پیداہونیوالی صورتحال کوافواہ کانام دے کر حکومت بری الزمہ نہیں ہوسکتی ،صائمہ عمر

بدھ 24 اپریل 2019 23:02

ٌپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ پشاورڈویژن کی جنرل سیکرٹری صائمہ عمرنے کہاہے کہ پولیوری ایکشن سے پیداہونیوالی صورتحال کوافواہ کانام دے کر حکومت بری الزمہ نہیں ہوسکتی واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اورغفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف تحقیقات کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے پولیو ویکسین کی وجہ سے بچوں کی حالت غیر ہونے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پولیوکاواقعہ صرف پشاور میں نہیں بلکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بچوں کو حالت غیر ہونے پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاواقعے کی ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کر کے محرکات سامنے لائے جائیں،انہوں نے کہاکہ معاملے کو سرد خانے کی نذر کرنے سے عوام کا پولیو مہم پر سے اعتماد اٹھ جائے گاجو ملک کیلئے تشویش کا باعث ہو گی،انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ بچوں کو پولیو ویکسینیشن کیلئے ٹرینڈ سٹاف بھرتی کیا جائے اور ان پڑھ و ان ٹرینڈ لوگوں کے ذریعے قطرے پلانے کی پالیسی سے اجتناب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں