فرشتہ مہمندکے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میںلاکرکڑی سزادی جائے،سکندرشیرپائو

بدھ 22 مئی 2019 23:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) قومی وطن پارٹی کے رہنماء سکندر حیات خان شیرپائونے کہا ہے کہ اسلام آباد میں معصوم بچی فرشتہ مہمند کے ساتھ زیادتی کے بعد اندوہناک قتل ناقابل معافی جرم ہے اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کڑی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سفاک قاتلوں نے معصوم اور بے گناہ بچی کوجس بے دردی سے قتل کیا اس پر پوری قوم افسردہ ہیں اور ان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

انھوں نے معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعہ کی رپورٹ درج نہ کرنے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ انصاف کی فراہمی کے دعوے کرنے والوں کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کوجلد از جلد گرفتار کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں