ژ* مریم اور بلاول پاپا بچاؤ مہم کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،شوکت علی یوسفزئی

ھ* دونوں کے پاپا قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹنے کے الزام میں جیل سلاخوں کے پیچھے ہیں

اتوار 16 جون 2019 20:20

خ* پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ مریم اور بلاول پاپا بچاؤ مہم کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں دونوں کے پاپا قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹنے کے الزام میں جیل سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی مقبولیت کا معیار کرپشن نہیں ہوتا بلکہ عوام کے فلاح وبہبود اور ملک اور قوم کی ترقی کے لیے کام کرنے والے ہمیشہ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بلاول بھٹو اور مرہم نواز کے ملاقات پر اپنا ردعمل دے رہے تھے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ماضی میں ایک دوسرے کو چور چور کہنے والے اپنے مفاد کے لئے اکٹھاہو گئے۔ مریم بلاول گٹھ جوڑ عوام کے خلاف سازش ہے عوام سوچ رے ہیں کہ ون ٹو ون ملاقات میں کیا بات ہوئی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں کے رہنما ملاقات کے دوران شرماتے شرماتے رہے مریم نے بلاول کو دکھانا تھا کہ ہم نے کتنی کرپشن کی ہے لوگوں نے دونوںکے محلات دیکھ لیے ہیںجو کرپشن کے پیسوں سے بنے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں