گ* وزیراعظم عمران خان صوبے کو اپنا حصہ دینے کے لیے بہت مخلص ہیں،شوکت علی یوسفزئی

اتوار 22 ستمبر 2019 22:35

kپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اے جی اینڈ قاضی فارمولا کے تحت صوبہ کو بجلی کی خالص آمدن دینے کے لیے وفاقی وزیر خصرو بختیار کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی کمیٹی کردار کی سست روی کی وجہ سے اس کے سربراہ کو تبدیل کرنا پڑا۔

وزیراعظم عمران خان صوبے کو اپنا حصہ دینے کے لیے بہت مخلص ہیں اور ہمیشہ کوشش کی ہے کہ صوبہ کو سپورٹ کرے کیونکہ خیبرپختونخوا نے پہلے پاکستان تحریک انصاف کو حکومت دلایا اور اسی وجہ سے ہی مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے۔ وہ آفتاب خان شیرپاؤ کے پریس کانفرنس پر رد عمل دے رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آفتاب شیرپاؤ وزیر داخلہ رہ چکے ہیں اور وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں تب اس نے صوبہ کے لیے کیا کیا ۔

(جاری ہے)

صوبے کے حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا کے لیے آواز اٹھائی اور رشکی اکنامک زون اور جنوبی روٹ منظور کرایا جس پر کام جاری ہے جس سے صوبہ بہت ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے قبائلی اضلاع کے بارے میں کہا تھا کہ یہ انضمام نہیں ہو سکتا، عدالتی نظام قبائل تک نہیں جا سکتا قبائلی علاقوں میں صوبائی انتخابات نہیں ہو سکتے لیکن صوبائی حکومت کے پرعزم ارادے یہ کام کرکے دکھایا اور آج قبائل مکمل طور پر صوبے میں شامل ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کے لیے ڈیڑھ سو ارب روپے منظور کیے ہیں جن سے ان علاقوں میں بہت ترقی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے ملک پر 30 ہزار ارب روپے قرض چڑھایا ہے اب وہی لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کے پاس جادو کی چھڑی ہے جس کے گمانے سے قرضے ختم ہو جائیں گے قوم اور عمران خان چاہتے ہیں کہ قرضہ ختم ہو جس کے لیے حکومت نے اپنے اخراجات کم کر دیے ہیں قوم بہادر ہے اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر وہ اتنا کام دین کے لیے کرتے تو بہت اچھا ہوتا لیکن بدقسمتی سے وہ چور لٹیروں کو آزاد کرانے کے لیے لگے ہوئے ہیں جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہونگے۔ مولانا کوئی نہ کوئی مذہبی ایشو بنائیں گے لیکن ملک کے تمام مزاہب میں مکمل ہم آہنگی ہے اور تمام مسالک آزادہیں اور اس دھرنے سے مولانا کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں