لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری تعداد میں جدید خودکار اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم موٹر کار کے ذریعے اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنیکی کوشش کر رہا تھا کہ تھانہ متنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دھرلیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن تصور اقبال کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت درہ آد م خیل سے بڑی تعداد میں جدید خودکار اسلحہ پشاور اور بعدازاں ملک کے دوسرے شہروںکو سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع ملتے ہی درہ آدم خیل کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی، ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر سرکل توحید اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متنی سید رسول فرنٹئیر روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر434 کو روک کرتلاشی لینے پر گاڑی سی37عدد بندوق 12 بور بمعہ کٹ برآمد کرکے ملزم اکمل حیات ولد نیاز میر سکنہ چمکنی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑی کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں