بنوں ڈویژن کو پولیومرض سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے، کمشنر بنوں عادل صدیق

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:12

پشاور۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) ڈویژنل کمشنر بنوں عادل صدیق نے کہا ہے کہ پولیو مرض سے اپنی نئی نسل کو محفوظ بنانا ایک چیلنج بن چکا ہے، پورے بنوں ڈویژن میں آیندہ شروع ہونے والے پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جایگا،اس مقصد کے حصول کیلئے لائیحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ پولیو ٹاسک فورس میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

جس میں ضلعی ڈپٹی کمشنرز،ڈی آجی بنوں ڈویژن،پاک فوج کے افسران ،پولیو کے ایریا انچارج،یونین کونسل کمیٹی ممبران، محکمہ صحت کے ذمہ داران، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈویژنل کمشنر بنوں عادل صدیق نے پولیو کے خاتمے کے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنی ڈیوٹی کو فرض شناسی سے انجام دیکر اس چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے نونہالان وطن کو ساری عمر کی معذوری سے بچانے کیلئے دن رات ایک کرکے مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ پولیو کے وارس سے آیندہ نسل کو محفوظ بنایا جاسکے اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں