ٹریفک پولیس پشاور اور پی ڈی اے کی کارروائی،86افراد پر جرمانے عائد ،10افراد گرفتار

جمعہ 17 جنوری 2020 17:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور اور پی ڈی اے نے تجاوزات قائم کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف وزی پر 86افراد پر جرمانے عائد کردیئے۔ قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی کینٹ اسلم نواز ڈی ایس پی حیات آباد اور انچارج حیات آباد نے ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے کے ہمراہ کارخانو مارکیٹ آر ایم آئی ایچ ایم سی اور شمالی مارکیٹ میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10افراد کو گرفتار کرلیا بعد ازاں جمرود روڈ اور آر ایم آئی میں مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کر کے دوران سفر فون کے استعمال پر 8 ہیلمٹ پہنے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 27 موٹر سائیکل سواروں بغیر سیٹ بیلٹ کے ڈرائیونگ کرنے پر 25 کالے شیشوں کے استعمال پر 8 اور ممنوعہ اوقات میں ٹریلر براستہ حیات آباد چلانے پر 8 افراد پر جرمانے عائد کئے گئے جس کے تحت خلاف ورزی کرنیوالوں سے جرمانوں کی مد میں 36 ہزار روپے سے زائد وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ایس پی کینٹ کی سربراہی میں کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں