وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی ولسن وزیر کی ملاقات

جمعہ 17 جنوری 2020 23:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی ولسن وزیر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقے اقلیتوں، اور لنڈی کوتل پریس کلب کے صحافیوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے ان کو صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر سے پنجاب یونیورسٹی سے آئے ہوئے طلبہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن و پبلک ریلیشنز دفتر میں ملاقات کی۔ شوکت یوسفزئی نے طلبہ سے عوامی فلاح اور ترقی کے لیے جاری اور مکمل کیے گئے صوبائی حکومت کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی اور محکمہ اطلاعات کے کردار سے آگاہ کیا۔ طلبہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن و پبلک ریلیشنز کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں