کے پی فوڈ اتھارٹی کی پشاور شہر میں اشیائے ضروریہ کی چیکنگ

ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کیساتھ مل کر منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جارہی ہی: ڈی جی سہیل خان

منگل 31 مارچ 2020 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی سہیل خان کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے شہر بھر میں اشیائے ضروریہ کی چیکنگ کی۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی اشیائے ضروریہ کی ایکسپائری اور معیار کی دیکھ بھال کررہی ہے اور فوڈ اتھارٹی عوام کو معیاری اور صاف خوراک کی دستیابی یقینی بنا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خو تمام ٹاسکس کو لیڈ کررہے ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر فیلڈ میں جاکر اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کرتے ہیں۔ سہیل خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فراہمی چیک کی جارہی ہے اور اشیائے خوردونوش کے مقامات پر کورونا وبا کے سدباب کیلئے متعین خصوصی تدابیر کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دودھ، گوشت سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کیساتھ مل کر منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ اس بابت سہیل خان نے کہا کہ تمام اضلاع میں واقع فلور اور گھی ملز کی سپلائی چین کو چیک کیا جارہا ہے تاکہ مارکیٹ میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا سدباب کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں