تاجراتحادکی نوتھیہ سے سنہری مسجد صدر تک ریلی

پیر 1 جون 2020 18:58

پشاور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) تاجر اتحاد خیبرپختونخوا نے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق نوتھیہ سے سنہری مسجد صدر تک ریلی نکالی ریلی کی قیادت ان کر رہے تھے تاجر اتحادکے صدرمجیب الرحمن کر رہے تھے جبکہ میاں اختر ،ظفر منہاس ،نثار خان،آفتاب احمد ،شاہد خان، نصیر خان اور یاسین سمیت دیگر نے بھی ریلی میں شرکت کی تاجروں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے متعلق پورے ملک کیلئے ایک ہی قانون بنائے اور پشاورصدرکے تاجروں کو ہفتے میں سات دن بازار کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے کیونکہ اس عمل سے گاہک مختلف اوقات پر تقسیم ہو جائیں گے اور کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کم ہونگے انہوں نے کہا کہ اس عمل سے نہ صرف تاجروں کو فائدہ ہوگا بلکہ ساتھ ساتھ گاہکوں کی مشکلات میں بھی کمی آئے گی تاجررہنمائوں نے وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور کورکمانڈر سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ صدر کے تمام بازاروں کو ہفتے میں سات دن چوبیس گھنٹے کیلئے کھلا رکھنے کی اجازت دیں تاکہ گاہکوں کی مشکل کے ساتھ ساتھ تاجروں کو درپیش مسائل میں بھی کمی آجائے انہوں نے کہاکہ جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں