ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسرآفرید ی کی امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات

12ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کے قیام کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال 12ربیع الاول کے موقع پر بہترین دوکان سجانے پر کیش انعام کا اعلان ، فیصلہ کمیٹی کرے گی ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے ضلعی پولیس سربراہ نے گزشتہ محرم الحرام کے دوران بہترین خدمات پر امن کمیٹی کے اراکین کو تعریفی اسناد سے نوازا

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر آفریدی کی زیر صدارت امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ کا انعقاد ہوا اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد اویس شفیق اور اایس ایس پی ٹریفک طارق محمود بھی ان کے ہمرا ہ موجود تھے دوران میٹنگ 12 ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کی صورتحال امن و امان کے قیام اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر تمام وسائل بروئے کار لا کر فول پروف سکیورٹی اور امن و امان کا قیام یقینی بنایا جائے گا مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علماء کرام اور امن کمیٹی کامثالی کردار ہے ضلع کے امن وا مان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اجلاس کے دوران امن کمیٹی کے ممبران نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے 12ربیع الاول کی نسبت سے بہترین دوکان سجانے پر ضلع پولیس کی طرف سے کیش انعام کا اعلان بھی کیا اس حوالے سے حتمی فیصلہ کمیٹی کرے گی جبکہ گزشتہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور امن و امان کے قیام میں بھرپور کردار ادا کرنے پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے امن کمیٹی کے ممبران کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں