کمشنر مردان نے پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کر دیا

جمعہ 27 نومبر 2020 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ مہم 30 نومبر تا 4دسمبرتک جاری رہیگا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان نیک محمد خان، ان سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر اصغر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر مردان نے کہا کہ آنیوالا پولیو مہم 30 نومبر سے 4 دسمبر تک جاری رہیگا، اور اس پانچ روزہ مہم کے دوران مردان میں 398972 جبکہ صوابی میں 265283 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ جس کے لئے موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو یہ قطرے پلوائیں گے۔

(جاری ہے)

کمشنر مردان نے کہا کہ مہم کو پر امن طریقے سے چلانے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نمودار نہ ہو، اور یہ مہم پر امن فضا میں اختتام پذیر ہو۔ اس کے لئے علاوہ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی افسر یا اہلکار مہم کے دوران کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں، کیونکہ یہ بچوں کے مستقبل کا سوال ہے اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلوانے سے نہ بچیں، تاکہ ہمار ا ملک اس موذی مرض سے پاک ہوسکیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں