خیبرپختونخوا میں قانون سازی کے حوالے سے خواتین ممبران صوبائی اسمبلی کا اجلاس
ممبران اسمبلی نے مختلف نوعیت کے قوانین میں بہتری اور نئے قوانین متعارف کرانے میں پورے دلجمعی سے کام کیا ہے، محمود جان
ہفتہ 19 جون 2021 20:33
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی و پیٹرن انچیف ویمن پارلیمنٹری کاکس محمود جان مہمان خصوصی تھے۔اجلاس کی صدارت چیئرپرسن ڈاکٹر سمیرا شمس نے کی۔ اجلاس میں موجودہ کمیٹیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور نئی کمیٹیوں کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔
کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے خواتین و بچوں کے حقوق، گھریلو تشدد کی روک تھام، چائلڈ میرج، گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے حقوق، وراثتی حقوق، ویمن ٹریفکنگ اور دیگر اہم امور کے حوالے سے قانون سازی میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر محمود جان کا کہنا تھا کہ خواتین ممبران اسمبلی نے مختلف نوعیت کے قوانین میں بہتری اور نئے قوانین متعارف کرانے میں پورے دلجمعی سے کام کیا ہے جسکا نتیجہ یہ ہے کہ بہت سے پیچیدہ امور کے حوالے سے قانون سازی یا تو کرلی گئی ہے یا پھر قانون سازی کا عمل تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے وژن کے مدنظر ضرورت کو دیکھتے ہوئے نئے قوانین بھی متعارف کرنے جارہے ہیں تاکہ کوئی بھی طبقہ قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی نے پچھلے سالوں میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے اور اس سلسلے میں ارکان اسمبلی بھرپور محنت کررہے ہیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر سمیرا شمس نے تمام خواتین ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اجلاس میں نہ صرف شرکت کی بلکہ بھرپور تجاویز بھی پیش کیں۔ اجلاس میں ممبران اسمبلی نے اپنی اپنی کمیٹیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور کارکردگی بارے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*پشاور بلیو کی ٹیم کا پشاور ریڈ کے خلاف پی سی بی چیلنج کپ میچ فتح
میٹرک پیپرز لیک ہونا امتحانات ساکھ پر سوالیہ نشان ہے ‘ ثمر بلور
uگورنر کی وزیر صحت کے ہمراہ کے ایم یو سینیٹ اجلاس کی صدارت
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کلائیمیٹ چینج کونسل کا اجلاس
fڈبلیو ایس ایس پی کے 7ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل
۷قبائلی ضلع خیبر میں قائم پناہ گاہ کو لنڈی کوتل میں مناسب جگہ پر منتقل کیا جائے۔ مشال اعظم یوسفزئی کی ..
الیکشن کمیشن نے مشتاق احمد خلیل کوبلا مقابلہ صوبائی صدر فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)خیبر ..
اسلحہ کے کاروبار کی ترقی اور ایکسپورٹ کوبڑھانے کیلئے طریقہ کاراور نظام کو سہل بنایا جائے،فواد اسحق
پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبد الکریم تورڈھیر کی اسلام آباد میں منعقدہ این پی او تقریب ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ ضیاالحق اور ڈائریکٹر ذیشان عبداللہ کا آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کی زیر صدارت صوبے میں بین المدارس کھیلوں بارے اجلاس
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی