[گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بابر شاہ کا افتتاح

ح*عمارت میں سولر پینلز ، سٹاف روم ، لیب سمیت تمام تر سہولیات میسر ہیں

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

ذ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) قبائلی ضلع باجوڑ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بابر شاہ کا افتتاح کردیا گیا -تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے گل داد خان نے سکول کا باضابطہ افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ تعلیم باجوڑ کے نمائندہ گان اور علاقہ مشران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جن میں ملک بادشاہ رحمان ، ملک صاحب زلی ، ملک حضرت علی ، ملک لال محمد شامل تھے -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور فرنٹیئر کور اور پاک فوج کی ترقیاتی منصوبوں اور کاوشوں کو سراہا ۔

سکول کی عمارت میں سولر پینلز ، سٹاف روم ، لیب سمیت تمام تر سہولیات مہیا کی گئیں ہیں۔علاقہ کے عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا ان منصوبوں کی تکمیل پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں