خیبر پختونخوا پولیس سمیت 7صوبائی محکمے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکل آئے

منگل 18 جنوری 2022 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) خیبر پختونخوا پولیس سمیت 7صوبائی محکمے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکل آئے خیبر پختونخوا پولیس کے ذمے پیسکو کے بجلی بقایا جات کی مد میں 16کروڑ 70لاکھ 75ہزار روپے ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذمے 40کروڑ روپے بقایا جات ، محکمہ آبپاشی کے ذمے 8کروڑ 38لاکھ 16ہزار روپے ، محکمہ صحت کے ذمے 3کروڑ سے زائد ، تعمیرات اور مواصلات کے ذمے 2کروڑ 93لاکھ 68ہزار ، محکمہ جیل خانہ جات کے ذمے 2کروڑ 68لاکھ 49ہزار ، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ذمے 1کروڑ 43لاکھ 75ہزارکے بقایاجات ہیں۔

(جاری ہے)

پیسکو نے بقایا جات ادا نہ کرنے والے سرکاری دفاتر کے بجلی کے کنکشن کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیسکو انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں