پشاور،ڈی جی ایکسائزاینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبرپختونخواہ کی زیرصدارت اجلاس، محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 14:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) محکمہ ایکسائزاینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل اکمل خان خٹک کی زیرصدارت ایکسائز انٹیلی جنس اورایکسائز تھانہ جات کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ای ٹی او(کاؤنٹر نارکاٹکس آپریشن) ماجد خان ، پروانشل انچارج ایکسائز انٹیلی جنس بیورو سید نوید جمال،سرکل آفیسر ایکسائز پولیس سٹیشن ارشد زمان خان ،ایکسائز ایس ایچ اوزاور سکواڈانچارجز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ایکسائزکوتمام سکواڈزکی انفرادی اوراجتماعی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی نے تمام افسران و سکواڈز کوہدایت کی کہ وہ عوام سے شائستگی اورخوش اسلوبی سے پیش آئیں اورشکایت کا موقع نہ دیں۔ انھوں نے منشیات کے خلاف انٹیلی جنس دائرہ کاربڑھانے اورمنشیات کے بڑے سمگلروں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات سے پاک خیبر پختونخوا ان کا مشن ہے، انھوں نے تعلیمی اداروں کے حدود میں غیرمتعلقہ افراد کی آمد و رفت پرخصوصی نگرانی کے احکامات بھی دیے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں