وزیرزراعت خیبر پختونخوا کو ہائیڈروپانک سسٹم کے جدید منصوبے بارے بریفنگ دی گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 16:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) وزیر زراعت خیبر پختونخوا سجاد برکوال کو ہائیڈرو پانک کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرنظیف اللہ نے زرعی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہائیڈرو پانک سسٹم کے جدید منصوبےبارے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیر زراعت خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ زراعت کی ترقی کے لئے جدید مشینری اورنئے طریقوں کو استعمال میں لایا جائے ۔

انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر نظیف اللہ کے زرعی شعبہ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت مذکورہ منصوبہ کو عملی شکل دینے کے لئے بھرپورکوشش کرے گی ۔ پروفیسر ڈاکٹرنظیف اللہ نے مذکورہ منصوبے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہائیڈرو پانک سسٹم صوبے کے جنوبی اضلاع کے بارانی علاقوں کے لیے دورجدید کی زرعی ٹیکنالوجی کے عین مطابق ایک ایسا سسٹم ہے جو زراعت کے میدان میں انقلاب برپا کر سکتا ہے ،اس منصوبے کے ذریعے نوجوانوں کو زمینداری کے لیے راغب کیا جا سکتا ہے اورزراعت کی پیداوارمیں بھی خاطرخواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی خورشید خٹک، ڈائریکٹرجنرل واٹراینڈ سائل کنزرویشن محمد یاسین خان وزیراورہائیڈرو پانک کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرنظیف اللہ اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں