مردان میں گھر کےاندر فائرنگ سے خاتون سمیت دوافرادقتل

جمعرات 2 مئی 2024 11:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) مردان میں گھر کے اندر فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیاگیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ مردان کے علاقہ محبت آباد میں پیش آیا جہاں خاتون کو غیر مرد کے ساتھ دیکھ کر گھر کے افراد نے فائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 38سالہ ظفر خان اور خاتون مسماة (آ) موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔پولیس نے نعشوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں