انٹرمدارس والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں شروع ہوگیا

بدھ 1 مئی 2024 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) انٹرمدارس گیمز کے سلسلے میں والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی روز کھیلے گئے میچز میںڈی آئی خان ، بنوں اور پشاور نے کامیابی حاصل کرلی ، پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں جاری انٹر مدارس والی بال چیمپئن شپ کا پہلا میچ ڈی آئی خان اور ہزارہ کے درمیان کھیلاگیا جس میں ڈی آئی خان نے 25-15 اور 25-19 سے کامیابی حاصل دوسرے میچ میں بنوں نے مردان کو 25-15 اور 25-12 سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں پشاور نے کوہاٹ کو 25-19 اور 25-18 سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی ضم اضلاع امیرزاہدشاہ مہمان خصوصی تھے۔

جنہوں نے باضابطہ ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشیدبلوچ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشاد خان سمیت دیگرشخصیات بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں