وزیراعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کیحافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی کے نئے امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 19 اپریل 2024 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی کے نئے امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کے امیر بننے کے بعد پاکستان کی سیاست میں مثبت تبدیلی آئے گی اور وہ جعلی فارم 47 سرکار کیخلاف موثر آواز بن کر عوام کی حقیقی ترجمانی کریں گے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزیدکہا ہے کہ عام انتخابات میں حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں جعلی فارم 47 کیخلاف آواز بلند کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں موروثی سیاست کی گنجائش نہیں ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں