جیل میں موجود قیدی کی مرضی پر صوبہ چل رہا ہے،عباد اللہ

منگل 23 اپریل 2024 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے کہاہے کہ جیل میں موجود قیدی کی مرضی پر صوبہ چل رہا ہے جب سے صوبائی حکومت بنی ہے تنازعات کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے کہا کہ جیل میں موجود قیدی کی مرضی پر صوبہ چل رہا ہے جب سے صوبائی حکومت بنی ہے تنازعات کا شکار ہے صوبائی کابینہ نے غیر آئینی طور پر اپریل کا بجٹ منظور کیا صوبائی حکومت پارلیمنٹ کی بے توقیری کررہی ہے قومی اسمبلی ،سندھ اسمبلی ،بلوچستان ،پنجاب اسمبلی معمول کے مطابق چل رہی ہیں، چیئرمین سینیٹ ،ڈپٹی سینٹ انتخابات میں ہمارے صوبے کو محروم رکھا گیا،تین مرتبہ مینڈیٹ کے دعوے کرنے والے عوام کے مفاد کا خیال نہیں رکھ رہے ڈی آئی خان کی سیٹ پر مسلم لیگ ن اور جے یوآئی کا بائیکاٹ تھا جس میں بھی دھاندلی کی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں