وزیراعلی خیبر پختونخوا کا حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

اتوار 28 اپریل 2024 12:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی نے ان حادثات میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور صوبے بھر میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں