غ*اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخواکے زیر اہتمام لبیک یا آقصی ریلی نکالی گئی

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

]پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخواکے زیر اہتمام لبیک یا آقصی ریلی نکالی گئی ریلی میں شرکاء نے المرکز اسلامی پشاورسے شروع کی اور براستہ جی ٹی روڈ سوری پل تک منعقد ہوئی جس کی صدارت صوبائی ناظم وسیم حیدر اور جنرل سیکرٹری آفتاب حسین نے کی ریلی میں شرکا نے فلسطین کے جھنڈے اٹھارکھے تھے ۔

(جاری ہے)

ریلی شرکا نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے،ریلی میں صوبہ بھر کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ نیشرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ناظم وسیم حیدرنے کہا کہ پاکستان کے نوجوان قبلہ اول کے آزادی کے لیے کھڑے ہیں،پاکستان فلسطین کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں،پاکستانی حکمران آمریکہ غلام ہیں،عالم اسلام اور آوآئی سی کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کیخلاف صوبہ بھر کے جامعات اور کالجز میں مہم چلائیں گے،:صوبہ بھر کے طلبہ کو نکال کر امریکہ قونصل خانہ کا گھیراو کریں گی،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں