باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر نے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی

اتوار 28 اپریل 2024 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر نے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند میں بارش کے باعث مکان کے کمرے کی چھت گر گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالا۔ تاہم واقعہ میں ایک خاتون موقع پر جبکہ ایک اسپتال میں دم توڑگئی جبکہ زخمیوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے خار اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں