اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا ،ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا،بیرسٹرسیف

پیر 29 اپریل 2024 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا ، اس لئے انہیں ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا،آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں،شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے،یہ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے میں شریف خاندان کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم ٹو سرکار عوامی مسائل کے بجائے ایک دوسرے میں عہدے بانٹ رہی ہیں ۔ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ پنجاب کی راج کماری اداکاری کرتے نہیں تھکتی ۔وزیر اعلی بننے پر تسلی نہیں ہوئی تو پولیس کی وردی پہن لی ۔مینڈیٹ چور شریف خاندان جعلی حکومت میں خواہشات پورے کررہی ہیں اور مینڈیٹ چور شریف خاندان جعلی حکومت میں خواہشات پورے کررہی ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں