ؒاسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا اس لیے ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا، مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف

آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔ پی ڈی ایم ٹو سرکار عوامی مسائل کے بجائے ایک دوسرے میں عہدے بانٹ رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

منگل 30 اپریل 2024 02:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔ پی ڈی ایم ٹو سرکار عوامی مسائل کے بجائے ایک دوسرے میں عہدے بانٹ رہی ہے، اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا اس لیے ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیاخیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹرڈاکٹر سیف نے پیر کے روزجاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے، اہم قومی عہدے گھر میں بانٹے جار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات کا کہناتھا کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا انہیں ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے لیکن آئین میں اس عہدے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے میں شریف خاندان کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں پی ڈی ایم ٹو سرکار عوامی مسائل کی بجائے ایک دوسرے میں عہدے بانٹ رہی ہے پنجاب کی راج کماری اداکاری کرتے نہیں تھکتی وزیر اعلی بننے پر تسلی نہیں ہوئی تو پولیس کی وردی پہن لی۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور شریف خاندان جعلی حکومت میں خواہشات پورے کررہا ہے۔ جعلی فارم 47 کے ذریعے جعلی حکومت بنانے کے بعد شریف خاندان نے قومی عہدوں کو مذاق بنا دیاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں