پرچہ آئوٹ ہونے والوں کی نشاہدہی ہوگئی،2 افراد کو معطل کر دیا،صوبائی وزیر تعلیم

منگل 30 اپریل 2024 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) میٹرک امتحانات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شکایات موصول ہوئی ہے پرچہ آٹ ہونے والوں کی نشاہدہی کر دی ہے پرچہ آٹ کرنے پر 12 افراد کو معطل کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جن امتحانی ہال کے حوالے سے شکایت موصول ہوتی ہے او ہال پر پابندی لگا دیتے ہیںہمارے امتحانات میں 90 فیصد شفافیت ہے باقی صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا میں امتحانات تسلی بخش ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرچہ جات پچھلے سال کی ہوتی ہے کوہاٹ،ملاکنڈ اور ڈیر اسماعیل بورڈ میں انکوائری شروع ہے جو لوگ بھی ملوٹ پائے گئے معطلی کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی23 ہزار امتحانی عملے میں 98 فیصد ٹھیک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں