صوابی پولیس کی کارروائیاں، قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری سمیت 4 منشیات فروش گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صوابی ہارون رشید خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس کی جانب سے اشتہاری مفروران،منشیات و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

صوابی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ٹوپی حسن خان کے قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر ہارون خان نے سب انسپکٹر شاہی ملک خان و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عزیر ،منظور اور آیاز ساکنان مینئی سٹیفا نہر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 4 عدد غیر قانونی پستول اور 645 گرام آئس برآمد کرلیا۔

دریں اثناء قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم علی شہزاد سکنہ بٹاکڑہ کو گرفتار کرکے ان سے کلاشنکوف برآمد کرلی گئی۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں