بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالا میں شدید خطرہ لاحق تھا،مشعال یوسفزئی

چائلڈ عدالتیں جس مقصد کیلئے بنی تھیں اس پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کریں گے،مشیروزیراعلیٰ کے پی کے

اتوار 12 مئی 2024 14:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسف زئی اعظم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالا میں شدید خطرہ لاحق تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسف زئی نے کہاکہ ڈھائی مہینے کی جدوجہد کے بعد بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کا کارڈیالوجسٹ سے معائنہ اور بلڈ ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں۔

مشعال یوسف زئی نے کہاکہ بشریٰ بی بی بنی گالا میں اکیلی تھیں، اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات ممکن ہو گی۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر برائے سماجی بہبود نے کہا کہ چائلڈ عدالتیں جس مقصد کیلئے بنی تھیں اس پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کریں گے۔انہوںنے کہاکہ گھریلو تشدد سے متعلق نئے قوانین لا رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں