لکی مروت میں جاری آپریشن 36گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک

لکی مروت پولیس اور سیکورٹی فورسیز نے 10مئی کی شب 08بجے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا

اتوار 12 مئی 2024 14:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) لکی مروت میں سیکورٹی فورسیز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن 36گھنٹوں بعد مکمل ہوگیا،آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت پولیس اور سیکورٹی فورسیز کا 10مئی کی شب 08بجے شروع ہونا والا آپریشن جوکہ لکی مروت ڈیرہ اسماعیل کے ساتھ منسلک سرحدی پہاڑی سسلسلہ وانڈہ ظریف والا پہاڑ اور شیخ بدین کی پہاڑی سلسلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع ہوا تھا، 36گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد مکمل ہوگیا ہے۔

اس مشترکہ آپرہشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسیز پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، پولیس اور سیکورٹی فورسیز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جوکہ دو دن تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور پولیس حملے میں بھی لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔پولیس نے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ اور بارود بھی قبضے میں لے لی ہے، دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں