صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز ، نرسزاور دیگر عملے کی کمی کو پورا کر رہے ہیں،قاسم علی شاہ

اتوار 12 مئی 2024 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز ، نرسزاور دیگر عملے کی کمی کو پورا کر رہے ہیں ، میں 24 گھنٹے عوام کے لیے حاضر رہوں گا ہم عوام کے خادم ہیں اور عوام کے لیے کام کرتے رہیں گے ،بانی چیئرمین کی حکومت نے پچھلے دور میں جو ڈیلیور کیا، محکمہ صحت اب بھی بہتر ڈیلیور کرے گا۔

صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شا ہ نے پشاور کے علاقے کوہاٹی میں زیر تعمیر اسپتال ، جنرل اسپتال اور ہشت نگری میں واقع میٹرنٹی سنٹر کا دورہ کیا ۔ وزیر صحت نے جنرل ہسپتال کو بہترین صفائی اور اعلی صحت خدمات کی فراہمی پر شاباش دی ۔ اس موقع پر وزیر برائے اعلی تعلیم مینہ خان آفریدی اور لوکل قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اٴْن کا کہنا تھا کہ کوہاٹی ہسپتال کو عوام کے لیے بہت جلد کھول دیا جائے گا ۔

ہمارا مقصد عوام کو بہتر صحت سہولیات مہیا کرنا ہے ۔تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسزز ودیگر عملہ کی کمی کو پورا کر رہے ہیں ۔میں 24 گھنٹے عوام کے لیے حاضر رہوں گا ہم عوام کے خادم ہیں اور عوام کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔نگران حکومت نے محکمہ صحت کا برا حال کر دیا ہے تمام نظام ٹھیک کریں گے ۔بانی چیئرمین کی حکومت نے پچھلے دور میں جو ڈیلیور کیا، محکمہ صحت اب بھی بہتر ڈیلیور کرے گا۔بہت سے چیلنجز ہیں لیکن ہم تمام چیلنجز کو بہتر طریقے سے عبور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں