کاپی کیٹ مریم نواز نے خیبر پختونخوا کے ایک اور منصوبے کو کامیابی سے کاپی کر لیا،بیرسٹرسیف

اتوار 12 مئی 2024 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کاپی کیٹ مریم نواز نے خیبر پختونخوا کے ایک اور منصوبے کو کامیابی سے کاپی کر لیا،کاپی کیٹ نے حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولینس سروس شروع کی،یہ سروس گزشتہ کئی سالوں سے خیبر پختون خوا میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے،ہم نے ریسکیو 1122 کو یہ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہے جسکے دورس نتائج سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈیلیوری کے سپیشل کٹ سے لیس ایمبولینس پیشہ ورانہ زمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ صرف ایک کال پر حاملہ خواتین کو منٹوں میں ہسپتال پہنچایا جارہا ہے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ پنجاب حکومت خیبر پختون خوا کے طرز پر چل کر عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے ۔ عوامی مفاد کے لیے راج کماری خیبر پختونخوا کی طرح صحت کارڈ بھی کاپی کرکے دکھائیں ۔ اس نیک مقصد کے لئے خیبر پختون خوا حکومت کنسلٹنسی سمیت دیگر تعاون کے لئے تیار ہے ۔مریم نواز ہر منصوبہ ٹک ٹاک پر فالورز بڑھانے کو مدنظر رکھ کر شروع کرتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج تک کوئی ڈھنگ کا منصوبہ شروع نہیں کیا ہے ۔ ہر منصوبہ ٹک ٹاک ویڈیو کی طرح چند دن ہی چلتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں