تھانہ خزانہ پولیس کی سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، متعدد ملزمان گرفتار، چرس، آئس اور اسلحہ برآمد

اتوار 12 مئی 2024 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ایس پی رورل ڈویژن انعام جان کی ہدایت پر رورل ڈویژن میں امن و امان قائم کرنے کی خاطر کارروائیاں جاری ہیں، ڈی ایس پی خزانہ سب ڈویژن آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ زاکراللہ نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، جس کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں، جن میں غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش اور منشیات فروش سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں، جن کے قبضے سے 4 عدد رائفل، 4 عدد پستول، متعدد مختلف بور کے کارتوس، ایک کلو گرام سے زائد گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کے گرام آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی گئ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے جس کے دوران ڈی ایس پی خزانہ سب ڈویژن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ نے مختلف کاروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت شاہ سوار، ابراہیم، محمد یحییٰ، طلحہ، آفاق اور صدام حسین سے ہوئی، کاروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 عدد رائفل، 4 عدد پستول سمیت متعدد مختلف بور کے کارتوس، ایک کلو گرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی گرام آئس برآمد کرلی گئ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئ ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں