مشیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اتوار 12 مئی 2024 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوان سید فخر جہان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں مشیر کھیل نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین اور یقینا ًداد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کا کم بیک اور اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل میچ تک پہنچنا واقعی ایک حوصلہ افزا امر ہے۔

(جاری ہے)

مشیر کھیل نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز پانے والے بنوں سے تعلق رکھنے والے قومی کھلاڑی صفیان خان کو بھی مبارکباد دی ہے اور انکی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور امید ہے کہ ہماری ٹیم کی یہی جستجو آئندہ بھی برقرار رہے گی اور آنے والے وقتوں میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارے کھلاڑی غیر متزلزل جذبے کیساتھ اپنی بہتر پرفارمنس جاری رکھیں گے اور ورلڈ چیمپئن کا اعزاز اپنے ملک کیلئے لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں