رائٹ ٹو پبلک سروسز کے متعلق پاکستان سٹڈیز سینٹر پشاور یونیورسٹی کے طلباء کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

منگل 21 مئی 2024 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے زیر اہتمام پاکستان سٹڈیز سینٹر یونیورسٹی آف پشاور کے طلباء کے لئے عوامی آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر محمد عاصم امام نے کمیشن کے اغراض و مقاصد اور قانونی ضوابط پر جامع لکچر دیا۔ سیمنار میں کثیر تعداد میں طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر شہباز خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سیمینارز کا مقصد طلباء میں حکومتی اقدامات کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے، تاکہ کل وہ معاشرے کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ کمشنر نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ملک اور قوم کو آگے لیکر جانا ہے۔ طلباء اس ملک کا آنے والا مستقبل ہیں اور انہوں نے اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے، اسلئے طلباء کو گوڈ گورننس اور اپنے بنیادی حقوق کا علم ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس ایکٹ کی دفعات کی واقفیت طلباء کو افسر شاہی کی کوتاہیوں اور بدعنوانیوں کو چیلنج کرنے کے قابل بنا سکتی ہیں جو عوامی خدمات تک شہریوں کی رسائی میں مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ گوڈ گورننس کے قوانین بنیادی انسانی حقوق کے ضامن ہیں، طلباء خود بھی خدمات تک رسائی کے قانون سے مستفید ہوں اور دوسروں کو بھی ا ن کے متعلق آگاہی دیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں