پی ڈی سی اے نے انڈر 19 انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹرائلز کا اعلان کر دیا

بدھ 12 دسمبر 2018 19:27

پی ڈی سی اے نے انڈر 19 انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹرائلز کا اعلان کر دیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے انڈر 19 انٹر ڈسٹرکٹ ٹرائلز کا اعلان کر دیا ٹرائلز 15 دسمبر کو جمخانہ گرائونڈ میں لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ٹرائلز 10 دسمبر کو ہونا تھے لیکن بارش کی وجہ سے ملتوی کئے گئے تھے۔ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حنیف شاہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرائلز میں پشاور کے رہائشی انڈر 19 کھلاڑی حصہ لے سکیں گے کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ فارم ب، میٹرک سند، والد کے شناختی کارڈ کی نقل، ڈومیسائل اور دو عدد رنگین تصاویر ساتھ لانا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں