نیشنل تھرو بال چمپئن شپ، سندھ نے خواتین اور بلوچستان نے مردوں ایونٹ اپنے اپنے نام کرلئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) نیشنل تھرو بال چمپئن شپ میں سندھ نے خواتین اور بلوچستان نے مردوں ایونٹ اپنے اپنے نام کرلئے۔ جبکہ بین الصوبائی چمپئن شپ سندھ نے جیت لی۔ پشاور یونیورسٹی میں کھیلے گئے خواتین کے ایونٹ کے فائنل میں سندھ نے کلیگن کراچی کو 2-0 پوائنٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ مردوں کے ایونٹ میں بلوچستان نے سندھ کو 2-1 پوائنٹ سے ہرا کر چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

خواتین کے ایونٹ میں سندھ نے پہلی، کلیگن کراچی نے دوسری جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی، مردوں کے ایونٹ میں بلوچستان نے پہلی، سندھ نیدوسری، خیبر پختونخوا نے تیسری اور پنجاب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، جبکہ بین الصوبائی چمپئن شپ میں سندھ نے خواتین جبکہ پنجاب نے مردوں کا ایونٹ جیت لیا، مکس مردوں اور خواتین کے ایونٹ کے فائنل میں سندھ نے خیبر پختونخوا کو 2-0 پوائنٹ سے ہرادیا، چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سومی فلک ناز تھیں جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اوراسناد دیں۔

(جاری ہے)

،اس موقع پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں،سینئر نائب صدر جعفر علی شاہ، ویمن ونگ کی صدر فائزہ عامر، خیبر پختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین اور گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظہیر کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں