تائیکوانڈو مقابلے آرمی کی جیت کے ساتھ ایبٹ آباد میں اختتام پذیر

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) 33 ویں نیشنل گیمز کے تائیکوانڈو مقابلے آرمی کی جیت کے ساتھ ایبٹ آباد میں اختتام پذیر ہوگئے۔ آرمی نے 18 سونے، آٹھ چاندی، پانچ چاندی کے تمغے جیتے اور 614 پوائنٹس حاصل کئے، واپڈا نے 11 سونے، 10 چاندی اور چار کانسی کے تمغوں اور 434 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پی اے ایف نے ایک سونے، پانچ چاندی، 14 کانسی کے تمغوں اور 222 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق،سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود اور تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔آخری روز 58 کلوگرام میں واپڈا کے ہارون نے پہلی، آرمی کے محمد عثمان نے دوسری، پی اے ایف کے شہزاد اور گلگت بلتستان کے حسین علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

80 کے جی میں ریلوے کے رب نواز نے پہلی، خیبر پختونخوا کے ادریس نے دوسری، پی اے ایف کے دائود شاہ اور آرمی کے رضی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین 67 کے جی میں آرمی کی ماہ نور پہلے، واپڈا کی مصباح دوسرے، ایچ ای سی کی شیلہ اور ریلوے کی ثناء آصف تیسرے نمبر پر رہیں، 73 کے جی میں آرمی کی آسیہ اول، پی اے ایف کی مبشرہ دوئم، ایچ ای سی کی رابعہ اور گلگت کی نمل سوئم رہیں، 46 کے جی میں واپڈا نے سونے، آرمی نے چاندی، ریلوے اور گلگت نے کانسی کے تمغے جیتی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں