جشن آزادی ،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور سمیت چاروں سنٹرزمیں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے،پرویز علی

بدھ 4 اگست 2021 13:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پاکستان سپورٹس بورڈکے ڈی جی سپورٹس کرنل (ر)آصف زمان کی ہدایت پر اسلام آباد اورپی ایس بی کوچنگ سینٹرسمیت کوئٹہ،سندھ اور لاہور سنٹرز میںجشن آزادی کی مناسبت سے آزادی سپورٹس مقابلے منعقد ہونگے،اسلام آباد میں خواتین کے ہاکی میچ ،ٹینس اورفٹ بال کا میچ کھیلاجائیگا،جبکہ پشاور سینٹر مین سکواش اور بیڈمنٹن کے میچزکھیلے جائینگے۔

جسکے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے ڈائریکٹرپرویز علی کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی جشن آزادی کے حوالے سے پی ایس بی انتظامیہ کی جانب سے مختلف سینٹرز میں کھیلوں کے مقابلے منعقدکئے جائینگے،اس ضمن میں جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 14اگست کوخواتین کے مابین ہاکی میچ کھیلاجائیگا،جبکہ ٹینس اور فٹ بال کے میچزکھیلے جائینگے،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں 11تا 14اگست بیڈمنٹن اور سکواش کے مقابلے منعقد ہونگے،پی ایس بی کوچینگ سینٹرلاہور میں ریسلنگ،کبڈی اور ٹیبل ٹینس کے ایونٹ ہونگے،پی ایس بی کوچینگ سینٹرکوئٹہ میں باکسنگ اور دوسرے مقابلے ہونگے ،اسی طرح کراچی سینٹر میں بھی کھیلوں کے مقابلے کرائینگے،پرویز علی کا کہناتھاکہ پی ایس بی کوچنگ سینٹرپشاور میں ان مقابلوں کے کامیاب ا نعقاد کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں