پی سی بی انٹر سکول کرکٹ چمپئن شپ، جی ایچ ایس ایس بلوگرام ضلع سوات کے فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بلوگرام نے سوات کالجیٹ سکول اینڈ کالج کو تین رنز سے شکست دیکرمحکمہ ہائے تعلیم وکھیل خیبر پختونخوا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری انڈر 16 انٹر سکول کرکٹ چیمپئن شپ ضلع سوات کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جی ایچ ایس ایس بلوگرام نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم 151 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

جواب میں سوات کالجیٹ سکول اینڈ کی ٹیم 148 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

بلوگرام سکول کے ذیشان کو تین وکٹیں لینے اور 24 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ کے موقع پر ریجنل سپورٹس افسر مالاکنڈ ڈویژن کاشف فرحان مہمان خصوصی تھے۔ کوچز جمال الدین اور فیاض خان بھی موجود تھے۔ محکمہ ہائے تعلیم اور کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پی سی بی کے تعاون سے انٹر سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ صوبے کے تمام اضلاع میں جاری ہیں، اضلاع کا مرحلہ فائنل مرحلے داخل ہوگیا ہے، اضلاع کی سطح پر فاتح ٹیموں کے مابین پشاور میں فائنل رائونڈ کھیلا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں