پہلا آل پاکستان ڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ کوہاٹ اختتام پذیر

پیر 11 مارچ 2024 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) ریجنل سپورٹس آفس کوہاٹ کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کوہاٹ اور دوستان کول کمپنی کے مشترکہ تعاون سے جاری پہلا آل پاکستان ڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ کااختتامی تقریب جمعہ کے شام کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ ساجد آفریدی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر دوسروں کے علاوہ دوستان کول کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حاجی یوسف آفریدی، فٹبال ایسوسی ایشن کوہاٹ کے جنرل سیکرٹری محب اللہ شنواری اور شائقین فٹبال کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل چمن اور اسلام آباد کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے اوالذکر نے 1 کے مقابلے میں 3گول سے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا کوہاٹ ریجن دوستان کلب آتش، بلوچستان، سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان،اسلام آباد اور مقامی ٹیموں سمیت ملک کے 42 نامور فٹبال ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق زیادہ سے زیادہ کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے کیونکہ کھیل امن کے قیام کا اہم ذریعہ ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے بھی کھیلوں کا انعقاد وقت کا تقاضا ہے۔ ساجد آفریدی نے کہا کہ مہمان ٹیموں کی پختونخوا کے تاریخی روایات کے مطابق خاطر و تواضع کی گئی۔ بعد ازاں ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ ساجد آفریدی نے مذکورہ تحصیل فٹبال ٹورنامنٹ کے ونر اپ چمن ٹیم اور رنراپ اسلام آباد ٹیم کو ٹرافیاں دینے کے علاوہ بالترتیب 1 لاکھ روپے اور 50 ہزار روپے کے کیش انعامات بھی دیئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں