منشیات فروش اور سازشی عناصرکوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،ڈی سی پشین

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:22

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈی سی پشین اورنگزیب کی خصوصی ہدایت پر سرانان لیویز نے رسالدار میجر نصیب اللہ خان کی سربراہی میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر دوران چیکنگ کوئٹہ کے رہائشی ملزم دیدار خان ولد نیاز محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ٹوڈی گاڑی نمبر 378 اور 100 کلو چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تھانہ انچارج رسالدار نصیب اللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش اور سازشی عناصرکوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں