عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت وقت اولین ترجیحات میں شامل ہے،ایس پی پشین

ہفتہ 12 جنوری 2019 14:32

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) ایس پی پشین طارق الٰہی مستوئی نے کہا ہے کہ پولیس ڈپاٹمنٹ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت وقت اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے عوام کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردی سمیت مختلف درپیش مسائل کے روک تھام کے لئے اپنی استعداد کے مطابق کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں ایگل اسکواڈ کا افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے آصغر خان ترین ڈی ایس پی ارشد جدون ایس ایچ او طاہر محمدد سی آء اے انچارچ اسد مندوخیل بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں