سرکاری آفیسران عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلیئے اپنا کردارادا کریں،کمشنر کوئٹہ ڈویژن

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:30

پشین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن ہاشم خان غلزئی نے کہاہے کہ سرکاری آفیسران عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلیئے اپنا کردارادا کریں،ھمیں صوبے کے تمام میں اضلاع میں کام کرنے والے افیسران کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کوحل کرنے مکمل ادراک ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمشنر نے پشین میں آفیسرز کلب کے افتتاح کے موقع پرآفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رکن صوباء اسمبلی اصغر خان ترین ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی،سابق صوبائی وزیر اسفند یار خان کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر نداکاظمی اور دیگر سرکاری آفیسران موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنراورنگزیب بادینی نے بریفنگ دی، جبکہ کمشنر کوئٹہ ہاشم خان غلزئی نے آفیسرز کلب کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں