پشین تحصیل برشور 21ویں صدی میں بھی زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم

جمعرات 3 جون 2021 23:05

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2021ء) پشین تحصیل برشور سمیت توبہ کاکڑی 21ویں صدی میں بھی زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، علاقے کی عوام تعلیم، صحت، مواصلات، روزگار اور سڑکوں کی عدم موجودگی کے باعث علاقے سے ہجرت پر مجبور ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پشین کے ضلعی صدر شیر محمد ترین، جنرل سیکرٹری ملک شوکت خان کاکڑ اور تحصیل برشور توبہ کاکڑی کے قبائلی عمائدین حاجی عبدالحلیم کاکڑ،عبداللہ کاکڑ، حاجی یار محمد کاکڑ ،عبدالرازق خان ،رحمت اللہ ،عبدالوہاب اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تحصیل برشور توبہ کاکڑی میں دور حاضر میں بھی زندگی کی تمام بنیادی سہولیات ناپید ہیں وسیع و عریض رقبے پر مشتمل علاقے کے عوام تعلیم صحت، موصلات ،روزگار،اور سڑکوں سے مکمل طور پر محروم ہیں، پورے تحصیل برشور اور توبہ کاکڑی میں تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے، علاقے کے دو درجن سے زائد سکولز طویل عرصے سے بند ہیں، جبکہ بقیہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے، انہوں نے کہاکہ تحصیل برشور کے مختلف علاقوں، توبہ کاکڑی مین روڈ، کوت محمد شاہ روڈ، قلعہ حاجی خان روڈ ابراھیم خان کراس روڈ پر ناقص کام کے باعث مختصر عرصے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں، مذکورہ علاقوں کی سڑکوں پر سفر کرنا محال ہوگیا ہے، اکثر اوقات علاقے کے مریض ہسپتال پہچنے سے قبل راستے میں دم توڑ جاتے ہیں، انہوں نے کہاکہ تعلیم ہر دور کی ضرورت رہی ہے مگر آج کے ترقی یافتہ دور میں برشور توبہ کاکڑی کے بچے تعلیم سے یکسر محروم ہیں، اکثر سکولوں کی حالت انتہائی خراب اور دگرگوں ہیں، سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری سمیت چار دیواری، فرنیچر کی کمی اور پانی کا مسلہ درپیش رہتا ہیں، جبکہ سکولوں میں کمرے خستہ حالت میں ہیں، انہوں نے کہا کہ برشور توبہ کاکڑی کے موجودہ عوامی نمائندوں نے علاقے کو نظرانداز کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے صرف انتخابات کے دوران علاقے کا دورہ کرنے کی زحمت گوارا کی ہے،انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث تعمیراتی اور ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں اسفندیار خان کاکڑ نہ ایم پی اے اور نہ ایم این اے ہیں لیکن اس کے باجود علاقے میں کچھ ترقیاتی کام جاری ہیں قبائلی عمائدین نے وزیر اعلی بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،صوبائی وزیرتعلیم بلوچستان صوبائی وزیر صحت انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج باغ کو تحصیل کا درجہ دینے، باغ برشور شاہراہ کی تعمیر اور علاقے میں تعلیم اور صحت بلوچستان کمشنر کوئٹہ ڈپٹی کمشنر پشین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ برشور توبہ کاکڑی تعمیر اور علاقے میں تعلیم اور صحت بحال کیا جائے گا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں